اسلام آباد:بھارت کی طرف سے ایک دفعہ پھر ڈرون حملوں میں پاکستانی مداخلت کا دعویٰ کر دیا گیا ،پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کے بے بنیاد الزام کو مسترد کر دیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دشمنی میں ایک دفعہ پھر بھارت پاگل ہو گیا ،بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ڈرون حملے میں پاکستانی مداخلت کا الزام لگا نا شروع کر دیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں ،پاکستان بھارتی وزارت داخلہ کے بیان کی سختی سے مذمت کر تا ہے ،جی کشن ریڈی کا ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا بیان من گھڑت ہے،ماضی کی طرف ایک دفع پھر صرف بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کی ۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا بھارت پاکستان پر الزام لگا کر اندرونی معاملات سے توجہ ہٹا نا چاہتا ہے،انہوں نے کہا پاکستان پر الزام تراشی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کا پرانابھارتی وطیر ہ ہے۔