اسرائیل نے ایک اور علاقے میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنا شروع کر دیے

11:51 PM, 30 Jun, 2021

یروشلم: اسرائیل نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے بعد ایک اور علاقے سے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا شروع کر دیا۔

قابض صیہونی افواج کی جانب سے سلوان کے علاقے ال بوستان میں فلسطنیوں کےگھر غیرقانونی طورپرگرا کر ان کی بے دخلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اپنے گھر بچانے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے شدید تشدد کیا اور ان پر ربر کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے  چار فلسطینی زخمی ہو گئے اور سوشل میڈیا پر ’سیو سلوان‘ بھی ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ 

مقبوضہ بیت المقدس میونسپلٹی نے7 جون کو ال بوستان علاقے میں فلسطینیوں کے گھر گرانے کے احکام جاری کیے تھے اور 21 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی اپنے گھر خود گرائیں ورنہ حکومت یہ کام کرے گی اور اسرائیلی آباد کار تنظیم اس علاقے میں ایک مذہبی تھیم پارک بنانا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں