بھارتی فوج نےکلگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج نےکلگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کردیا
سورس: file photo

سری نگر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے دو مزید بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی چنار پہ قابض بھارت کی درندہ صفت ظالم افواج حسب معمول گھر گھر تلاشی کے نام پر ضلع کلگام میں آپریشن کر رہی ہے۔

بھارت کی قابض افواج نے حسب روایت اس دوران پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر دو مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی افواج کی جانب سے تاحال محاصرہ جاری ہے، گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چہار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے اور فوج کی جانب سے ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے۔