اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ایک روپیہ 44 پیسے اضافے کی منظوری دی۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے شروع ہوگا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپئیہ چوالیس پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ pic.twitter.com/JlxH32hhGJ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2021
خیال رہے کہ 15 جون کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔