افغانستان میں بھارت ہمیشہ سے ایک تخریب کار کا کردار ادا کرتا رہا، صدر مملکت

افغانستان میں بھارت ہمیشہ سے ایک تخریب کار کا کردار ادا کرتا رہا، صدر مملکت
کیپشن: افغانستان میں بھارت ہمیشہ سے ایک تخریب کار کا کردار ادا کرتا رہا، صدر مملکت
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں ہمیشہ سے تخریب کار کا کردار ادا کرتا رہا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتا ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں امن واستحکام علاقائی استحکام کے لئے ناگزیر ہے اور پاکستان کو خصوصاً اس سے بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔ تمام افغان دھڑے اتفاق رائے سے اپنے مسائل پُرامن طریقے سے حل کریں گے۔

پاکستان کے خلاف بعض افغان رہنماؤں کی طرف سے لگائے گئے حالیہ الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی افغان امن اور مفاہمتی عمل پر اپنے واضح موقف کااعادہ کر چکا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر پینتیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے۔