سلواکیا:سائنسدانوں کی ایک اور حیران ایجاد نے دنیا کو حیران پریشان کر دیا اور فلموں میں دیکھی جانے والی اُس کار کو حقیقت کا روپ دیدیا جو سڑک پر دورنے کے ساتھ ساتھ فضا کی بلندیوں میں اُڑ بھی سکتی ہے ۔
سلواکیا کے شہر میں پروفیسر سٹیفن کلین کی فلائنگ کار کی اس وقت دھوم مچی ہوئی ہے ،جس نے ایک ہی وقت میں نہ صرف زمین پر کئی کلو میٹر فاصلہ طے کیا بلکہ فضا کی بلندیوں میں اُڑتے ہوئے ایک شہر سے دوسرے شہر تک کا فاصلہ بھی طے کیا ، فلائنگ کار کے ایک آزمائشی ماڈل نے سلواکیا کے شہروں نیترا اور براٹساویلاو کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے درمیان ایک گھنٹہ 35 منٹ کی پرواز کامیابی سے مکمل کی ۔
رپورٹس کے مطابق اس کا رنما جہاز میں بی ایم ڈبلیو کا انجن استعمال کیا گیا ہے اور حیران کن طور پر یہ ایک ہزار کلو میٹر اور 8200 فٹ کی بلندی پر اڑ سکتی ہے ،اس کار نے 40 گھنٹے پرواز کر کے ایک نیا ریکارڈ بنا یا ،سائنسدان کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو کا ر کی خصوصیات سے ہوائی جہاز کی خصوصیت حاصل کرنے میں صرف 2منٹ 15 سیکنڈ ہی لگتے ہیں ۔