رو م:بحیر روم عبور کر کے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کی کشتی اٹلی کے جزیرے لمپیڈوسا کے قریب ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے،کشتی میں سوار 46 افراد کو بچالیا گیا اورانہیں بحیرہ روم کے جزیرے میں بحفاظت پہنچایا گیا ہے.
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز اٹلی کے جزیرے لمپیڈوسا سے پانچ میل دور تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم سات افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ نو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
کشتی میں سوار 46 افراد کو بچالیا گیا اورانہیں بحیرہ روم کے جزیرے میں بحفاظت پہنچایا گیا ہے،کشتی میں سوار تارکین وطن کے حوالے سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون کون سے ممالک کے شہری تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت کشتی میں تارکین وطن سوار تھے جو سنہرے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کا قصد کرکے نکلے تھے کہ بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔