ہاکی فیڈریشن کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

ہاکی فیڈریشن کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان
کیپشن: ہاکی فیڈریشن کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا اور ہر ماہ کے آخر میں فٹنس ٹیسٹ کے بعد کنٹریکٹ لسٹ اپ ڈیٹ ہوا کرے گی۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ منظور جونئیر اور ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کے طریقہ کار کے بارے میں بات چیت کی۔ منظور جونئیر اور خواجہ جنید نے بتایا کہ فٹنس کا معیار برقرار رکھنے والوں کو ہی ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا اور لیگ کھیلنے والے جو کنٹریکٹ کے خواہشمند ہوں گے انہیں بھی ہر ماہ فٹنس ٹیسٹ دینا ہوں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لڑکے کنٹریکٹ نہیں لینا چاہتے اور انہیں بھی کیمپ میں مدعو کیا جاسکتا ہے جبکہ وہ بھی ٹیم کے لیے زیر غور ہوں گے۔ ٹرائلز میں تیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا اور ان میں سے بیس کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ملے گا۔