بھار ت کا ایک اور انٹرنیشنل فراڈ پکڑا گیا 

04:45 PM, 30 Jun, 2021

نئی دہلی :عالمی وبا کی اس خوفناک صورتحال میں بھی بھارت فراڈ کرنے سے باز نہ آیا ،برازیل نے بد عنوانی کے پیش نظر بھارت کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق برازیل نے بھارت کے ساتھ کورونا ویکسین کی 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ڈیل منسوخ کر دی ہے ۔ اس معاہدے میں بھارت نے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوارکیں برازیل کو فراہم کرنی تھیں۔وفاقی اداروں نے معاہدے کی منسوخی کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

ڈیل کے حوالے سے یہ الزامات سامنے آ رہے ہیں کہ بھارت نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے برازیلی وزیر صحت پر دبائو بڑھایا اور مہنگے داموں بھارتی بائیوٹیک کی ویکسین خریدنے پر راضی کیا ،یہ معاملہ جب برازیلی حکومت اور عوام کے سامنے آیا تو بڑے پیمانے پر بھارت اور برازیلی وزات صحت کیخلاف آوازیں اُٹھنے لگیں ،جس کے بعد اس ڈیل کو فوری طور پر منسوخ کیا گیا ۔

مزیدخبریں