وزیراعظم نے امریکہ کو اڈے نا دینے کا فیصلہ کرکے قوم کی ترجمانی کی ہے،طاہر اشرفی

04:01 PM, 30 Jun, 2021

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی بین المذاہب طاہر اشرفی کا کہنا تھامختلف مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے،اسلامو فوبیا اور دہشتگردی کیخلاف سب متحد ہیں ،پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کام کر رہا ہے ،اسی سلسلے میں جولائی میں پاکستان میں بہت سارے ممالک کے وفود آئینگے ۔

مولانا طا ہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے امریکہ کو اڈے نا دینے کا فیصلہ کرکے قوم کی ترجمانی کی ہے،بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،دنیا جان لے پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے،پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک سب اسلامو فوبیا اور دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں ۔

انہوں نے کہا پاکستان سب کا ہے تمام مذاہب کے رہنے والوں کا بھی پاکستان ہے،ملک بھر میں مقدسات کا احترام کرو کے عنوان سے مہم چلائیں گے ،امن کمیٹیوں کی توسیع کرنے جا رہے ہیں ،وزیر اعظم کا یہ وژن ہے تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے،اسی سلسلے میں جولائی میں پاکستان میں بہت سارے ممالک کے وفود آئیں گے،آج اسلامو فوبیا اور دہشتگردی کے خلاف  سب متحد ہیں.

انہوں نے کہا محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ,ہر طرح کی دہشگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ادارے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

مزیدخبریں