لاہور :محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گاڑیوں او ر موٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر کے نئے رول کا نفاذ یکم جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے ،یکم جولائی کےب بعد تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوا کریگی ۔
محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ یکم جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کے بعد تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک سسٹم سے گزرنا لازمی ہو گا ،اس خبر کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز کے دفتر میں لوگ اوپن لیٹراور فائلیں لے کر پہنچ گئے ،محکمہ ایکسائز دفاتر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز ٹرانسفر کیلئے شہریوں کا رش لگ گیا۔
اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے ٹرانفسر کیلئے ایکسائز آفس شہریوں کے ہجوم سے بھر گیا،گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے ٹرانسفر کیلئے حکومت 30جون تک کا وقت دے رکھا تھا ۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے اوپن لیٹر کیساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے 30 جون رات 10 بجے تک دفاتر کھلے رہینگے ۔