پشاور: محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں میں اچانک تبدیلی کا اعلان کر دیا ،محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا اب صرف آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو موسم گرما کی تعطیلات ہونگی ۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبا کے امتحانات جاری ہیں لہذا ایسی کسی جماعت کو موسم گرما کی تعطیلات نہیں دے رہے جہاں بورڈ کے امتحانات جاری ہیں ، گذشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا کا یکم جولائی سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے صوبوں اور وفاقی آکائیوں کو تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختیار دیئے جانے کے بعد صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے اہم اعلان کیا تھا۔مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا اور یکم اگست تک سکول بند رہیں گے۔