عالمی ادارہ صحت نے چین کو ملیریا سے پاک ملک قرار دیدیا

World Health Organization, China, malaria-free country, Pakistan, India

نیو یارک: عالمی ادارہ صحت نے 70 سال کی کوششوں کے بعد چین کو ملیریا سے پاک ملک قرار دے دیا ۔

خیال رہے کہ چین میں 1940 سے سالانہ 3 کروڑ ملیریا کیسز رپورٹ ہوتے تھے ۔ چین میں مسلسل کوششوں سے گزشتہ 4 سال میں ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ چین 40 واں ملک ہے جس کو ملیریا فری ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ 2020 کے مطابق افریقی ممالک میں تاحال اس مرض سے بڑی تعداد میں اموات ہو رہی ہیں ۔ ملیریا کے کیسز میں بڑی تعداد بچوں کی ہے اور سالانہ 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔