حریم شاہ کا حسن اقبال کے الزامات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

12:02 PM, 30 Jun, 2021

لاہور: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کاروباری شخصیت حسن اقبال کے الزامات پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حسن اقبال کی کوئی چیز شیئر نہیں کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے کاروباری شخصیت حسن اقبال کے الزامات کا قانونی طریقے سے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ حسن اقبال کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے تصاویر پتہ نہیں کہاں سے اٹھائی ہیں بالکل غلط ہے کیونکہ وہ اپنی پروموشن کیلئے میرے اکاؤنٹ سے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کراتے تھے، میں نے حسن اقبال کی کوئی چیز شیئر نہیں کی، میں انہیں قانونی طریقے سے جواب دوں گی۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ حسن اقبال کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی تعلق نہیں تھا، البتہ وہ جاننے والا ہے اور درخواست کرتا تھا کہ اپنی پروفائل سے ویڈیوز شیئر کریں تاکہ میری پروموشن ہو سکے، حسن اقبال میرا دوست نہیں ہے اور   جہاں تک شادی کی بات ہے تو میں اس کا اقرار بھی کروں گی اور اعلان بھی کروں گی تاہم ابھی چاہتے ہوئے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کا اظہار نہیں کر سکتی۔ 
انہوں نے کہا کہ ابھی میری مجبوری ہے اور جیسے ہی مجھے اجازت ملے گی تو میں اپنے شوہر کے بارے میں ضرور بتاؤں گی، میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں، ان کے بچے ہیں، وہ پہلے اپنی اہلیہ کو منائیں گے اور پھر سامنے آئیں گی، انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی پہلی اہلیہ کو قائل کر لوں گا اور وہ قائل ہو جائیں گی۔ 
واضح رہے کہ حسن اقبال نے وہ شخص ہونے کا دعویٰ کیا ہے جس کا حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ہاتھ ہے، انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہاتھ انہی کا ہے مگر تصویر میں موجود نسوانی ہاتھ ان کی یوکرائن کی دوست کا ہے۔ حسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ حریم نے یہ تصویر کہاں سے اٹھائی اور یہ بھی کہہ دیا کہ اس کا ان کی شادی سے کوئی تعلق نہیں تو پھر شیئر کرنے کی وجہ کیا تھی۔

مزیدخبریں