مودی حکومت کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھپا رہی ہے: عالمی ادارہ صحت

مودی حکومت کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھپا رہی ہے: عالمی ادارہ صحت
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: عالمی ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اور ڈیلٹا قسم کی سنگینی کو چھپا رہی ہے۔
عالمی ماہرین صحت کے مطابق بھارت میں کورونا سے 4 لاکھ نہیں 20 لاکھ افراد کی موت ہوئی لیکن بھارت اس حوالے سے حقائق چھپا رہا ہے۔ بھارت میں کورونا سے مرنے کے بعد دریا میں پھینکی گئی سینکڑوں لاشیں گنگا کے کناروں پر ابھرنے لگیں جبکہ مون سون سیزن میں مزید لاشیں اوپر آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
بھارت میں ڈیلٹا قسم کے بعد ڈیلٹا پلس کے کیس بھی بڑھنے لگے جس کے باعث مہاراشٹر میں شاپنگ مالز اور سینما بند کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں۔ 
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے ملک میں تباہی مچانے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیل چکا ہے اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ وائرس اس سے پہلے سامنے آنے والے وائرس سے زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلتا ہے۔