برطانیہ میں محض 11 سال کی بچی ایک ''بچے'' کی ماں بن گئی  

10:07 AM, 30 Jun, 2021

لندن: برطانوی میڈیا کے مطابق اس بچی کے اہلخانہ کو شروعات کے کچھ مہینوں تک کوئی اطلاع نہیں تھی۔ یہ بچی جب حاملہ ہوئی اس وقت اس کی عمر محض 10 سال تھی۔

دنیا میں سب سے چھوٹی ماں لینا میڈیا نام کی ایک پیرو کی لڑکی تھی، جو مئی 1939ء میں جیرارڈو نام کے ایک لڑکے کو جنم دینے کے وقت صرف پانچ سال اور 7 ماہ کی تھی۔ اس کے والدین کو لگا کہ اسے ٹیومر ہے، لیکن جب اسے اسپتال لے جایا گیا، تو وہ سات مہینے کی حاملہ پائی گئی۔

اب خبریں ہیں کہ برطانیہ میں محض 11 سال کی لڑکی ایک بچے کی ماں بن گئی ہے۔ یہ پڑھنے میں عجیب ضرور ہے، لیکن یہ پوری طرح سچ ہے، اب مانا جا رہا ہے کہ وہ بچی برطانیہ کی سب سے کم عمر کی ماں ہے۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس خبر کے بعد سبھی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کے حاملہ ہونے پر انفیکشن اور پری اکلیمپسیا سمیت کئی سنگین پریشانیوں کے پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ بچی اب ماہرین کی مدد سے گھری ہوئی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ کی سب سے کم عمر کی ماں ٹیریسا مڈلٹن کو کہا جاتا تھا۔ انہوں نے 2006ء میں 12 سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا تھا۔ انہوں نے یہ اعتراف کیا تھا کہ بچوں کا والد اس کا بھائی تھا، جس نے اس کی آبروریزی کی تھی۔

سب سے کم عمر کے والدین کا ریکارڈ 13 سال کے والد اور 12 سال کی ماں کے نام تھا، جب 2014ء میں ان کا ہاں ایک بچہ ہوا۔

مزیدخبریں