پاک فوج میں پہلی بار خاتون افسر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج میں پہلی بار خاتون افسر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل مقرر کیا گیا، ترجمان پاک فوج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کی میجر جنرل نگار جوہر ہلال امتیاز ملٹری کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون افسر ہیں جنھیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل مقرر کیا گیا ہے ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے اور وہ اس وقت  راولپنڈی میں ملٹری اسپتال کے کمانڈنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔