انگلینڈ نےبھارت کو31 رنز سے شکست دے دی

11:04 PM, 30 Jun, 2019

برمنگھم:انگلینڈ نےبھارت کو31 رنز سے شکست دے دی،انگلینڈ کے 338 رنزکےتعاقب میں بھارت کی ٹیم 5وکٹ پر306 رنزبناسکی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نےبھارت کو31 رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ نےمقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر337 رنزبنائے ، ہدف کےتعاقب میں بھارت کی ٹیم 5وکٹ پر306 رنزبناسکی ۔روہت شرما 102 رنز بناکر نمایاں رہے،کپتان ویرات کوہلی نے 66 اور ہرڈیک پانڈیا نے 45 رنز اسکور کیے۔ ریشبھ پینٹ 32 رنز اور کیدرجادیو 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

  

انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ 3 اور کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں ,جونی بیئراسٹو کو شاندار پرفامنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈدیا گیا، انہوں نے  111 رنز کی شاندا ر اننگز کھیلی ۔ 

مزیدخبریں