پاکستان اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار، حالات بدتر ہیں ، چودھری نثا ر

پاکستان اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار، حالات بدتر ہیں ، چودھری نثا ر
کیپشن: Image Source: Ch Nisar Twitter Account

راولپنڈی: چودھری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات 1970 سے بھی زیادہ بد تر ہیں، ملک اندرونی وبیرونی سازشوں کا شکار ہے۔ہمارا دشمن ہمارے سامنے نہیں ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کلر سیداں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدارمیری منزل نہیں، اپنے ضمیراورخمیرکا سودا کرکےعوام کیساتھ بےوفائی نہیں کرسکتا، چاہتا توآج بھی میری گاڑی پر کسی وزارت کا جھنڈا لہراسکتا تھا۔

 

چودھری نثار نے کہا کہ آج کے حالات 1970 سے بھی زیادہ بد تر ہیں، 1970 میں دشمن بھارت ہمارےسامنےتھا لیکن آج کا دشمن ہمارے سامنے نہیں، ہم اندرونی وبیرونی سازشوں کا شکار ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سیاستدان حالات کی سنگینی کےادراک کےباوجود کبوترکی طرح آنکھیں بند کیےہوئےہیں، کار ڈرائیور کو پائلٹ کی سیٹ پر بیٹھا نے والے ساری صورتحال کے ذمےدارہیں۔

 

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بہت سے رازوں سےآگاہ ہوں سچ بولوں گا تو سب  حیران رہ جائیں گے ۔