ڈونلڈ ٹرمپ کی  کم جونگ سے ملاقات ، شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد پر غیر فوجی علاقہ پر بات چیت ہوئی

05:34 PM, 30 Jun, 2019

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کم جونگ سے شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد پر غیر فوجی علاقے میں ملاقات کی ہے۔ 

 

امریکی صدر نے کہا  کہ کم جونگ سے ملاقات سے دونوں ممالک میں بہتر تعلقات استوار  کرنے میں مدد ملے گی،  غیر فوجی علاقہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان واقع  ایک تنازعہ ہے۔ صدر  ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے سے بھی ملاقات کی اور شمالی کوریا سے بہتر تعلقات قائم کرنے کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے کہا  کہ کم جونگ کو سمجھتا ہوں، یہ چاہتا ہوں کہ وہ بھی مجھے سمجھیں۔ کم جونگ ان کو وائٹ ہاؤس مدعو کروں گا۔

 

مزیدخبریں