لاہور:گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ میں نے لاکھوں روپے مالیت کی ہیوی بائیک نہیں خریدی بلکہ ایک پراجیکٹ کے دوران ہیوی بائیک چلانے کا شوق پورا کیا ۔
اداکارہ نے اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ یہ درست ہے کہ مجھے ہیوی بائیک چلانے کا شوق ہے تاہم میں نے اپنے شوق کی تکمیل کےلئے لاکھوں روپے مالیت کی ہیوی بائیک نہیں خریدی ۔
گزشتہ دنوں ایک پراجیکٹ کے دوران ہیوی بائیک چلانے کا موقع میسر آ گیا جسے میری ذاتی بائیک قرار دیدیا گیا ۔