لندن: پاکستانیوں کا جوش و خروش افغانیوں سے ہضم نہ ہوا۔ جھگڑالو افغان شائقین نے پاکستانی سپورٹر پر بدترین تشدد کیا۔
افغانی فینز اسٹیڈیم کے اندر بھی مار پیٹ کرتے رہے، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔ تماشائیوں کے لڑائی جھگڑے اور کشیدہ صورتحال پر قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
ادھر آئی سی سی نے لیڈز میں پاکستان مخالف بینر لے کر اڑنے والے طیارے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی پولیس اور ایئرٹریفک بھی حرکت میں آگئی، معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔