پیرس : نک جونز کی پریانکا کو سمندر میں گرنے سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیرس : نک جونز کی پریانکا کو سمندر میں گرنے سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: image by Instagram

پیرس : ہالی ووڈ سٹار نک جونز نے اپنی اہلیہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کشتی میں سیر کے دوران سمندر میں گرنے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ سٹار نک جونز اور ان کی اہلیہ بھارتی فلم سٹار پریانکا چوپڑا آج کل فرانس میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

دونوں سٹار کشتی میں سیر کر رہے تھے کہ اس دوران پریانکا چوپڑا کا پائوں اچانک پھسلا اور وہ سمندر کی طرف جھکیں تو نک جونز سے آگے بڑھتے ہوئے ان کو تھام لیا۔

ایک مداح کے کیمرے نے اس سارے کو سین کو عکسبند کر لیا جس کے بعد دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے ۔