نیویارک : عیسائیوں کے روحانی ٌپیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر سے منتخب کردہ چودہ کارڈینلز کو ان کا عہدہ تفویض کر دیا جس کے بعد منتخب کردہ پادریوں نے ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس نے دنیا بھر سے منتخب کردہ چودہ کارڈینلز کو کونسل میٹنگ میں ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ، ان چودہ کارڈینلز میں پہلی مرتبہ کراچی سے تعلق رکھنے والے آرچ بشپ جوزف کائوٹس کوبھی منتخب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:سپریم کورٹ: پی آئی اے کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ 10 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم
کارڈینلز کا انتخاب دنیا کے پانچ براعظموں سے کیا گیا ہے، کارڈینل کے عہدے کے لیے پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان کے پادریوں کے نام شامل ہیں۔
منتخب کردہ کارڈینلز میں جاپان ، مڈگاسکر اور عراق سے بھی پادریوں کو شامل کیا گیا ہے ، اس مرتبہ یورپی کارڈینلز کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کراچی سے تعلق رکھنے والے پادری آرچ بشپ جوزف کائوٹس نے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔