کراچی: ایک شخص کی بوسہ لینے کی کوشش پر بلاول کا اظہار ناپسندیدگی

09:10 PM, 30 Jun, 2018

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی جہاں ایک شخص نے ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔


بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 سے انتخاب لڑ رہے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں انتخابی مہم کے آغاز سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیئے: اقتدارملا، تو کرپشن کاخاتمہ کردیں گے: عمران خان 
 
 
مزار کی حاضری کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو ایک شخص نے اجرک پہنائی اور بوسہ لینے کی کوشش بھی کی جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے این اے 246 میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور علاقہ مکینوں سے خطاب بھی کیا ، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اليکشن لڑ کر لیاری کے مکینوں کے مسائل کا حل نکالوں گا، لياری کے لوگ ميرا ساتھ ديں مل کر کام کريں گے۔
 

مزیدخبریں