لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے تعلق کا تقاضا ہے کہ زندگی بھر اس سے متعلق کبھی بیان نہیں دوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے تعلق کا تقاضا ہے کہ زندگی بھر اس سے متعلق کبھی بیان نہیں دوں گا۔چوہدری نثار کو پارٹی کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہو چکا تھا، دونوں کی بیان بازی نے حالات کو خراب کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کو زبردست دھچکا، 5 حلقوں کے امیدواروں نے ٹکٹ واپس کر دیے
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں انسان کو مایوس نہیں ہونا چاہیے، اگر انتخابات جیت گئے تو میں وزیراعظم بنوں گا، پارٹی کی جانب سے مجھے وزارت عظمیٰ کیلئے چنا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مریم نواز نے ہمارے حلقے میں الیکشن مہم چلانے کی یقین دہانی کروائی ہے، راجا سالار
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے 5 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیدواروں نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو جمع کرائی گئی ٹکٹیں واپس کر کے اپنا انتخابی نشان جیپ الاٹ کرا لیا۔ حلقہ این اے 193 اور پی پی 293 سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کر دیا، حلقہ پی پی 294 سے شیر علی گورچانی کے والد پرویز گورچانی نے بھی ٹکٹ واپس کر دیا، حلقہ این اے 194 سے امیدوار حفیظ الرحمن دریشک نے بھی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کر دیا جبکہ پی پی 296 سے یوسف دریشک نے ٹکٹ واپس کر کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں