اسلام آباد: این اے 59 سے نون لیگ کے چودھری نثار کے مدمقابل امیدوار قمرالاسلام کے صاحبزادے راجا سالار پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ سالار نے کہا ہے قافلے میں شامل ہونیوالے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قمرالاسلام کے صاحبزادے کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور نواز شریف نے بھرپور یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہمارے حلقے میں الیکشن مہم چلائیں گے اور جلسے بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کو زبردست دھچکا، 5 حلقوں کے امیدواروں نے ٹکٹ واپس کر دیے
یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے صاف پانی کمپنی سکینڈل میں بڑی گرفتاریاں کرتے ہوئے سابق سی ای و وسیم اجمل اور انجینئر قمر اسلام راجہ کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم انجینئر قمر اسلام راجہ پر 84 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر مہنگے داموں دینے کا الزام ہے۔ واٹر پلانٹس چار تحصیلوں میں لگائے جانے تھے لیکن ملزم انجینئر قمر السلام راجہ نے بدنیتی کے ذریعے بڈنگ کے کاغذات میں مالی تخمینہ بڑھا کر ظاہر کیا۔
نیب کے مطابق ملزم کی جانب سے کے ایس بی پمپس نامی کمپنی کو مہنگے داموں ٹھیکہ دیا گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر 102 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ٹھیکہ کے ایس بی پمپس کو مہنگے داموں دیا۔ ملزم نے 102 واٹر پلانٹس کا ٹھیکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظور کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں فوری طور پر 2 ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق ہو گیا ہے، چیف جسٹس
قمر السلام راجہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں