کریم اور اوبر کی پہلی سعودی خاتون کپتانوں کی ڈرائیونگ شروع

کریم اور اوبر کی پہلی سعودی خاتون کپتانوں کی ڈرائیونگ شروع
کیپشن: تصویر بشکریہ اے پی

جدہ:سعودی عرب میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد مقبول ٹیکسی سروس ایپلی کیشن کریم اور اوبر کی کپتانوں نے بھی سواریوں کو ان کی منزل پر پہنچانے کیلئے خدمات مہیا کرنا شروع کردی۔ امل فرحت کو کریم کی پہلی خاتون کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف

تصویر بشکریہ اے پی

وہ صحتِ عامہ میں کوالٹی ایشورنس کی ڈگری کی حامل ہیں اور صحت کے شعبے میں معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق ایک مشاورتی کمپنی چلا رہی ہیں۔اس مصروفیت کے باوجود انھوں نے کریم کے لئے ڈرائیور کے طور پر کام کا انتخاب کیا ہے اور وہ دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ سعودی خواتین کسی بھی شعبے میں کام کی صلاحیت کی حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمرے کی مدت سے زیادہ قیام پر بھاری جرمانہ اور قید کی سزا

کریم کے مقابلے میں ٹیکسی خدمات پیش کرنے والی کمپنی اوبر کےلئے اخلاص البلوشی نامی ایک خاتون نے بہ طور ڈرائیور اپنے نام کا اندراج کرایا ہے اور انھوں نے ایک مسافر خاتون کو اس کی جائے منزل پر پہنچایا اور یوں اپنا پہلا سفر مکمل کیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں