اسلام آباد:قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کے طیاروں پر سبز ہلالی پرچم کے بجائے مارخور کی تصویر لگانے پر سپریم کورٹ نے پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی آئی اے طیاروں پر مارخور کی تصویر کے کیس کی سماعت کی اور اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ کسی طیارے سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گااگر کسی طیارے سے قومی پرچم ہٹایا گیا تو حکم عدولی سمجھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف
چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے پی آئی اے کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ،عدالت نے سی ای او مشرف رسول کی تعیناتی درخواست کابینہ ڈویژن کے حوالے کردی ،چیف جسٹس نے کہا کہ یہ حکومتی صوابدید ہے۔سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے 10 سال کے دوران سربراہوں کے نام ای سی ایل نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 20 کلو دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود برآمد
جسٹس ثاقب نثار نے مشرف رسول سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کوملک سے زیادہ بیرون ملک کاروبار عزیز ہے ،اپنے کاروبار کو وسعت دیتے رہے اور پی آئی اے کو تباہ کردیا۔چیف جسٹس نے آڈیٹر جنرل کو 10 ہفتے میں آڈٹ مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فرخ سلیم واپس آجائیں گے اور شراکت دار بھی رائے دیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی او آرز جامع ہیں تاہم ان میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں