ریحام خان سے ایک بار ملاقات ہوئی اس کے بعد نہیں ، شہباز شریف

12:47 PM, 30 Jun, 2018

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ریحام خان سے رابطوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں صرف ایک بار ریحام سے ملا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ریحام خان سے رابطوں کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں صرف ایک بار ریحام خان سے ملا اور اس کے بعد ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اگر ریحام کی کتاب لکھوانے کے پیچھے میری سپورٹ ثابت ہو جائے یا اگر میں نے ایک دھیلہ بھی بلواسطہ یا بلاواسطہ خرچ کیا ہو تو میں ذمہ دار ہوں۔

مزید پڑھیں: نثار کو الیکشن کیلئے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا

(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے کئی الزامات لگائے لیکن ثابت ایک بھی نہ کر سکے۔

دوسری جانب اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ قومی حکومت اس لیے چاہتا ہوں تاکہ کوئی لاک ڈاؤن اور لانگ مارچ نہ کرے، پاکستان کے تمام اہم معاملات پرسب کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں