لاہور :پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل میں محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 7 ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور پارکنگ کمپنیوں کے چیئرمینوں سمیت 26 بورڈ ڈائریکٹرز کو ہٹا دیا۔
عام انتخابات میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے لئے نگران حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سے 24 بورڈ ممبران کو بھی فارغ کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو چیئرمین کے اضافی چارج دے دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف
محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کمپنیوں کے چیئرمینوں کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین جو کہ مئیر لاہور تھے، دیگر بورڈ ممبران میں چئیرمین میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں امجد لطیف، چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور ایاز احمد خان کو ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 20 کلو دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود برآمد
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین مئیر راولپنڈی تھے اور انکے ساتھ ڈپٹی مئیر راولپنڈی جو کہ بورڈ کے ممبر تھے انہیں کمپنی کے بورڈ سے فارغ کر دیا ہے۔ اسی طرح دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور پارکنگ کمپنیوں میں تعینات کئے گئے سیاسی چیئرمینوں اور بورڈ ممبران کو فارغ کر دیا گیا۔ محکمہ بلدیات نے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا کہ قانون کے مطابق بورڈ ممبران کو تعینات کرنے سے متعلق افراد کے نام تجویز کئے جائیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں