کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو ایک بار پھر امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔ کابل میں پریس کانفرنس کے دوران اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان کو اب عوام اور مذہبی اسکالرز کے ردعمل کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ درپیش صورت حال پر کیسے قابو پاتے ہیں جبکہ افغان شہری اور علماء امن عمل میں طالبان کی شرکت چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نثار کو الیکشن کیلئے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا
افغان صدر نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ افغان حکومت کی جنگ بندی آج ختم ہو گئی آج سے سیکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کریں گی۔
اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ طالبان کے کئی ارکان افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں کیونکہ افغان قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ مصالحت کے لیے تیار ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں