نثار کو الیکشن کیلئے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا

11:49 AM, 30 Jun, 2018

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو الیکشن کے لیے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اس بار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انہیں انتخابی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس بار 4 حلقوں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں دو صوبائی اور دو قومی اسمبلی کے حلقے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کپتان کی پاکپتن دربارپرحاضری کی ایک اورویڈیومنظرعام پرآگئی

چوہدری نثار این اے 63، این اے 59، پی پی 12 اور پی پی 10 سے انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ریٹرننگ افسران کو انتخابی نشان میں ’جیپ‘ الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی۔

ریٹرننگ افسران نے چوہدری نثار کو چاروں حلقوں سے ان کی درخواست پر ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے جس میں چھوٹی بڑی جماعتیں حصہ لے رہے ہیں جب کہ اس حوالے سے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں