کپتان کی پاکپتن دربارپرحاضری کی ایک اورویڈیومنظرعام پرآگئی

10:19 AM, 30 Jun, 2018

لاہور: انسان اپنی خواہشات اور دل کی تسکین کے لئے ہر وہ کام کرتا ہے جس میں اسے اپنی خواہش پوری ہونے کی امید نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف

اسی طرح کے کچھ واقعات گزشتہ دنوں سے ہوتے نظر آرہے ہیں جس میں پاکستان کے صف اول کے سیاسی رہنما اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہیں جو کہ پاکپتن بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری کے موقع پر چوکھٹ پر سجدے کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں،کپتان کی پاکپتن دربارپرحاضری کی ایک اورویڈیومنظرعام پرآگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن،  20 کلو دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود برآمد

اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ دربار بابا فرید پر سجدہ کرنے کی ویڈیو اور اس ہنگامے کے بعد اب عمران خان کی ایک اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دربار کے کمرے میں موجود ہیں اور کمرے کا فرش گلاب کے پھول کی پتیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان کو پاس بلاکر جھک کر دعا مانگنے کی تلقین کرتی نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمرے کی مدت سے زیادہ قیام پر بھاری جرمانہ اور قید کی سزا

پتیاں بچھانے کے بعد عمران خان اوربشریٰ بی بی نے جھک کردعامانگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل دربار کی چوکھٹ پر سجدہ کرنے کی وجہ سے عمران خان کو سیاسی،سماجی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں