لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری

09:20 AM, 30 Jun, 2018

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں منگل کی رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور گردو نواح میں رات بھر تیز بارش ہوتی رہی۔ کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بجلی غائب ہو گئی۔ قصور، پاک پتن، میاں چنوں، اوکاڑہ، شورکوٹ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ اور ہزارہ میں بعض جگہوں پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف

کوئٹہ اور ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25، دالبندین، نوکنڈی، پنجگور اور تربت میں 32، گوادر لسبیلہ اور جیونی میں 29، پسنی میں 31، قلات میں 22 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم خشک رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں