راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پارا چنار کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ۔ جس میں آرمی چیف نے کمانڈنٹ ایف سی کو ہٹانے سمیت دیگر مطالبات منظور کرلیے جس کے بعد عمائدین نے اپنا دھرنا ختم کردیا .
اس موقع جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار پاکستان کا حصہ ہے، ملک کا ایک ایک فرد اہم ہے.انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی برابر ہے چاہے غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو .پارہ چنار واقعہ میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہیں اور اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔نے کہا کہ اعلان کیا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت پاراچنارمیں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں.سیکیورٹی کیلئے فوج کے اضافی دستے پاراچنارمیں تعینات کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پاراچنارکا نام تبدیل کر کے میجرگلفام شہیدکالج رکھ دیا گیا ہے،اسے کیڈٹ کالج کا درجہ دیا جائے گا ، پارا چنار کے سرکاری ہسپتال میں بھی سہولیات بہتر بنائی جائیں گی ،اور ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ دھماکے کی جگہ مجمعے پر ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ کی تحقیقات ہوگی،فائرنگ سے شہید 4 افرادکوایف سی کی طرف سے معاوضہ دیا جائے گا،مجمعے پر فائرنگ کے ذمے داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
اس موقع پر راجہ ناصر عباس نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ساتھ آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری پر آرمی چیف کے شکر گزار ہیں.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں