سمارٹ فون دماغ کی طاقت اور کام کرنے کی صلاحیت کم کرتا ہے: امریکی ماہرین

09:08 PM, 30 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کام کے دوران سمارٹ فون قریب ہوگا تو اس سے دماغ کی طاقت اور کام کرنے کی صلاحیت کم ہوجائے گی۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے 800 رضاکاروں پر کیے گئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کام کے وقت اسمارٹ فون قریب موجود ہو  اور اسے چاہے استعمال نہ بھی کررہے ہوں تب بھی صرف اس کی نزدیکی کے احساس سے ذہنی صلاحیتوں پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مطالعے میں شرکائ کو دماغی مشقت کے مختلف کام کرنے کےلیے دیئے گئے جبکہ ان سے کہا گیا کہ وہ اپنا سمارٹ فون جہاں دل چاہے رکھ دیں، خواہ وہ ان کی جیب میں ہو، میز پر اوندھا رکھا ہو، ذاتی بیگ میں ہو  یا پھر برابر والے کمرے ہی میں کیوں نہ ہو۔

تمام شرکائ سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے سمارٹ فون کو سائلنٹ پر رکھیں۔ اختتام پر جب شرکائ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے اپنے اسمارٹ فونز دوسرے کمرے میں رکھے تھے انہوں نے ذہنی کام نمایاں طور پر بہتر انجام دیئے۔

وہ شرکائ جن کے اسمارٹ فونز ان کے قریب ہی رکھے تھے، وہ اپنے کام پر پوری توجہ نہیں دے پائے اور ان کی کارکردگی بھی خاصی کم رہی۔

مزیدخبریں