کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے راہنما فاروق ستارنے اپنے ایک بیان میں الزام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم لندن کے کارکن ندیم نصرت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اردو بولنے والی کمیونٹی انپے نام پر کی جانےو الی ایسی کسی بھی سیاست کو قبول نہیں کرے گی۔
انھوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لندن میں رہنے والوں نے پا کستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کیساتھ اتحاد کر رکھا ہے جو لوگ اردو بولنے والوں کا نام استعما ل کرتے ہوئے فوج ، ملک اور حکومتی اداروں کیخلاف بولتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم لندن کی طرف سے تازہ آنے والاآڈیو بیان جس میں بلوچستان کی علیحدگی کا کہا گیا ہے ، اردو بولنے والوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ ایم کیو ایم لندن کے بانی کو انکا نا م نہیں استعما ل کرنا چاہیے۔ہم ملک کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی سرعام مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یم کیو ایم لندن 22اگست کو کی جانی والی تقریر کے تناظر میں سیاست کر رہے ہیں۔ یہ بات انھوں نے الطاف حسین کی 22اگست کو کی جانے والی توہین آمیز تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کی ہے جسکے نتیجے میں میڈیا چینلز پر بھی ہوئےتھے۔
ایم کیو ایم لندن کے ندیم نصرت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں:فاروق ستار
08:58 PM, 30 Jun, 2017