11سالہ بچے نے گاڑی میں بچوں کو محفوظ کرنے کا آلہ ایجاد کر لیا

08:03 PM, 30 Jun, 2017

واشنگٹن:ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 11سالہ امریکی بچے ’کری بشپ‘ نے ایک زبردست آلہ ایجاد کر لیا جو گاڑیوں میں پیدا ہو نے والے درجہ حرارت کے پیش نظر بچوں کو اموات سے بچا سکے گا۔
ایک سال قبل بشپ نے ایک رپورٹ دیکھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 6 ماہ کے بچے کو نظر نداز کرتے ہوئے گاڑی میں چھوڑ دیا گیا اورگاڑی میں بڑھتے درجہ حرارت کے نتیجے میں اس بچے کی موت واقع ہوگئی تھی۔اس واقع کے بعد بشپ نے فیصلہ کر لیا کہ وہ ایک ایسا آلہ بنائے گا جو گاڑی میں بڑھتے درجہ حرارت کو روکے گا اورجس سے بچوں کو گاڑی میں محفوظ بھی بنایا جائے گا۔
یہ آلہ گاڑی کے ہیڈریسٹ پر نصب کیا جائے گا اس میں ایک پنکھا لگا ہے جو گاڑی کے درجہ حرارت بڑھنے پر آن ہو جائے گا ۔اس آلے میں وائی فائی اور جی پی ایس کی سہولت بھی موجود ہے تاکہ کسی ایمر جنسی کی صورت میں جی پی ایس سے جائے وقوعہ کو فوری طور پر ٹریس کیا جا سکے۔آلے میں نصب پنکھا چلنے کی صورت میں وائی فائی کے ذریعے والدین کو پتہ لگ جائے گا۔ والدین کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہ آنے پر مقامی حکام کو مطلع کیاجائے گا۔

مزیدخبریں