ٹوکیو: الیکٹرانکس کی دنیا کی مایہ ناز کمپنی پیناسونک نے ایسا الیکٹرانک ہینگر ایجاد کر لیا جو یہ صرف کپڑوں کی بو ختم کرتا ہے بلکہ اس پر گرد بھی صاف کرتا ہے۔
ڈی اورڈنٹ ہینگر ایم ایس نام کی یہ ایجاد دھویں، پسینے اور جسم کی بو کو ختم کرنے کے لیے بطورِ خاص تیار کی گئی ہے۔ یہ ہینگر نینو جسامت کے انتہائی چھوٹے ذرات خارج کرتا ہے جن پر منفی چارج ہوتا ہے اور یہ کپڑوں کی بو کو 5 گھنٹوں میں بہت حد تک کم کردیتا ہے۔
یہ ہینگر بجلی اور سیل دونوں ہی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نارمل موڈ 5 گھنٹے جاری رہتا ہے جب کہ ایڈوانسڈ موڈ 7 گھنٹے میں سخت ترین بو کو بھی ختم کرسکتا ہے۔بس ہینگر پر لگا بٹن دبائیے اور اپنے کپڑے ہرقسم کی بو سے پاک کیجئے۔ فی الحال یہ جاپان میں دستیاب ہیں اور اس کی قیمت 18 ہزار روپے پاکستانی ہے۔
ایسا الیکڑانک ہینگر جو کپڑوں کو صاف اور خوشبودار بناتا ہے
ٹوکیو: الیکٹرانکس کی دنیا کی مایہ ناز کمپنی پیناسونک نے ایسا الیکٹرانک ہینگر ایجاد کر لیا جو یہ صرف کپڑوں کی بو ختم کرتا ہے بلکہ اس پر گرد بھی صاف کرتا ہے۔
07:23 PM, 30 Jun, 2017