ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور مایہ ناز اداکارہ اداکارہ تبو نے شادی نہ کرنے کی وجہ اداکار اجے دیوگن کو قرار دیدیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ تبسم ہاشمی (تبو) نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ جب میں جوان تھی تو اجے دیوگن اور ایک کزن میرے پر گہری نظر رکھتے تھے۔ مجھ سے کوئی لڑکا بات چیت کرتا نظر آتا تھا تو وہ مارنے کی دھمکیاں دینے لگتے تھے۔ اگر میں سنگل ہوں تو اس کی ذمہ دار ان کی غنڈہ گردی ہے۔ اجے دیوگن کو اس کے لیے افسوس ہونا چاہیے۔ میں نے اجے دیوگن سے کہا ہے کہ وہ میری شادی کے لیے کوئی لڑکا دیکھیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تبو کی پہلی فلم 'وجے پتھ' اجے دیوگن کے ساتھ آئی تھی، اس فلم کا ایک نغمہ 'رک، رک، رک ارے بابا رک' کافی مقبول ہوا تھا۔اداکار اجے دیوگن تبو کے کافی دن تک پڑوسی رہے ہیں۔تبو اور اجے دیوگن روہت شیٹی کی اگلی فلم 'گول مال 4' میں ایک ساتھ پھر سے کام کر رہے ہیں۔اب تبو مزاحیہ فلموں میں بھی قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔