لبنان میں فوجی آپریشن ، 5خودکش دھماکے

06:35 PM, 30 Jun, 2017

بیروت:لبنان میں جاری فوجی آپریشن کے دوران 5کودکش دھماکوں اور دستی بم حملوں کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور7فوجی زخمی ہو گئے ۔
لبنانی فوج نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شامی سرحد سے متصل علاقے عرسل میں قائم مہاجرین کے کیمپو ں میں جاری آپریشن کے دوران 5 خودکش دھماکوں میں بمباروں نے خود کو اڑا لیا ۔
ان حملوں کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور 7فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ لبنانی فوج نے دھماکو ں کے بعد آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور بارودی مواد بھی برآمد کرا لیا ہے۔
لبنانی فوج کے مطابق انکے اس آپریشن کا مقصد کیمپوں میں چھپے دہشتگردوں کو گرفتار کرنا اور ان سے بارودی مواد بر آمد کرانا تھا ۔
یاد رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے پیش نظر اب تک 11لاکھ شامی باشندے لبنان ہجرت کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں