نامور مصور صادقین کو گوگل کا زبردست خراج تحسین

05:13 PM, 30 Jun, 2017

کراچی: معروف پاکستانی مصور، کیلی گرافر اورخطاط صادقین کو گوگل کیطرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیاہے۔
معروف پاکستانی مصور ،کیلی گرافر اور خطاط صادقین کا تعلق بھی ایک خطاط گھرانے سے تھا۔ وہ30 جون کو1930بھارت کے شہرامروہا میں پیدا ہوئے۔ ا ن کی قابلیت کوعیاں کرنے میں اصل ہاتھ حسین شہید سہروردی کا ہے ۔
انھوں نے 1940میں ترقی پسند رائٹرز اینڈ آرٹسٹ موومنٹ مین شمولیت اختیا ر کی لیکن انکی قابلیت کو  حسین شہید سہروردی دنیا کے سامنے لائے۔

صادقین کو ان کی پیدائش کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گوگل نے اپنا ڈوڈل بد ل دیا ہے اور یاد رہے کہ اپنی اعلی خدمات کے پیش نظر صادقین حکومت کی طرف سے تمغہ اور امتیاز ، حسن کارکردگی اورستارہ امتیاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں