قاہرہ:مصری جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر پر پابندیاں لگانے والے چار ممالک بحرین میں فوجی اڈہ قائم کریں گے۔مصر کے سرکاری جریدے الاہرام العربی کی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب،بحرین،مصر اور متحدہ عرب امارات کے مطالبات اگر قطر نے 3 دن میں پورے نہ کیے تو بعض ضروری اقدامات لیےجائیں گے جس میں فوجی اڈ ے کا قیام بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب،بحرین،مصر اور متحدہ عرب امارات کے مطالبات اگر قطر نے 3 دن میں پورے نہ کیے تو بعض ضروری اقدامات لیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں بعض اعلی سطحی عرب سفارتی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ قطر کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو وسعت دینے سمیت خلیجی تعاون کونسل سے اس کی رکنیت ختم کرنے اور عرب ممالک میں موجود مالی اثاثے منجمد کیے جانے کا بھی امکان موجود ہے ۔
بحرین میں ایک مشترکہ فوجی اڈہ بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے اور اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی تھی ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں