ہم کسی بھی فرقہ سے بالاتر ہیں پاکستان کی سکیورٹی اور عوام برابر ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم کسی بھی فرقہ سے بالاتر ہیں پاکستان کی سکیورٹی اور عوام برابر ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

پاراچنار :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ ہم کسی بھی فرقہ سے بالاتر ہیں  پاکستان کی سکیورٹی اور عوام برابر ہیں  حساس علاقوں میں افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے دوسرے مرحلے میں پوری افغان سرحد پر باڑ لگائی جائیگی آرمی چیف کے حکم پر فوج کے دستے آگئے ہیں  سیف سٹی پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہ۔

 سکیورٹی نظام کو مزید بہتر بنایا جائیگا دہشتگردی کی لعنت کو متحد ہو کر شکست دینی ہے انشاءاللہ کامیاب ہونگے ۔جمعہ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی اور عوام برابر ہیں ہم کسی بھی فرقہ سے بالا تر ہیں ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کی لعنت کو متحد اور اکٹھے ہو کر شکست دینی ہے اور انشاءاللہ کامیاب ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ متاثرین کے مطالبات کچھ سیاسی اور کچھ سکیورٹی کے حوالے سے تھے جو سکیورٹی کے حوالے سے مطالبات تھے آرمی چیف نے ان کا فوری سد باب کر نے کا حکم دیدیا ہے فوراً فوج کے دستے آگئے ہیں۔

سیف سٹی پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے اس پر بہتر کارروائی ہوگی اور سکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پوری افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور یہ دو مراحل میں مکمل ہوگا پہلے مرحلے میں حساس علاقے ہیں جہاں سے دہشتگرد پاکستان آنے کی کوشش کرتے ہیں باڑ لگا ئی جارہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پوری افغان سرحد پر باڑ لگائی جائیگی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں