سیول:جنوبی افریقہ نے برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر دو لاکھ 60 ہزار مرغیاں ہلاک کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ مرغیوں کے دو فارموں میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ نے برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ مرغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے وزیر زراعت سین زنی زوکوانا نے ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ یہ کارروائی برڈ فلو کے وائرس ایچ فائیو این ایٹ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کی گئی ہے۔جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ مرغیوں کے دو فارموں میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔زمبابوے، نمیبیا اور بوسٹوانا نے برڈ فلو کی وبا پھیلنے کے بعد جنوبی افریقہ سے مرغیوں کی درآمد روک دی ہے۔
برڈ فلو کا وائرس عموما مرغیوں اور پرندوں پر حملہ کرتا ہے لیکن اس کی دو اقسام ایچ فائیو این ون اور ایچ سیون این نائن ایسی ہیں جو پرندوں سے بھی انسانوں کو بھی لگ سکتی ہیں۔ماضی میں یہ وبا ایشیا، افریقہ، مشرق وسطی اور یورپ کے کئی علاقوں کا اپنا نشانہ بنا چکی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں