دبئی پولیس سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کے ساتھ اشتراک سے سکیورٹی کے مقاصد کے لیے خود سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرارہی ہے۔
چھوٹی کار کی طرح کی یہ گاڑی شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی نگرانی کےلیے استعمال ہوگی اور اس کو گیٹکس کی آیندہ نمائش میں پیش کیا جائے گا۔
دبئی پولیس کے فرسٹ لیفٹیننٹ سالم المری نے بتایا ہے کہ ان خود کار گاڑیوں پر کیمرے نصب ہوں گے اور وہ دبئی پولیس کے ہیڈ کوارٹرز سے مربوط (کونیکٹ) ہوں گے۔ان کے ذریعے شہر کی شاہراہوں پر جو کچھ ہورہا ہوگا،اس کو براہ راست ملاحظہ کیا جاسکے گا۔یعنی ان کیمروں کی فوٹیج کو ہیڈ کوارٹرز میں بیٹھے لوگ دیکھ سکیں گے ۔
المری نے مزید کہا کہ مشتبہ افراد ،جگہوں یا حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کی شناخت کے لیے ان کاروں پر سنسر بھی لگائے جائیں گے۔اس طرح کسی شاہراہ پر ناخوش گوار واقعے کی صورت میں پولیس حکام ان سنسرز کی مدد سے مشتبہ افراد کو شناخت کرسکیں گے.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔