کشمیری قیادت کی یوم استحصال کشمیر  کے موقع پر پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال مذمت

09:48 PM, 30 Jul, 2024

مظفر آباد: کشمیری قیادت نے یوم استحصال کشمیر  کے موقع پر پی ٹی آئی کے متنازع سیاسی احتجاج کی بھر پور مذمت کی ہے۔


صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیرچوہدری محمد یاسین اور سربراہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان  کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو دنیا بھر  اور  دونوں اطراف کے  کشمیری بھارت کیخلاف  یوم احتجاج اور یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

انھوں نے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 معطلی کے دن سیاسی احتجاج کی کال انتہائی قابل مذمت ہے ،پی ٹی آئی  کا وطیرہ رہا ہے کہ قومی یکجہتی کے دنوں پر سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

مزیدخبریں