کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیاجاسکتا، الیکشن ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی میں پیش

07:15 PM, 30 Jul, 2024

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں لیگی رکن بلال اظہرکیانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا جسے اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم پیشں کی ہیں ، جن میں

پہلی ترمیم:کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیاجاسکتا

دوسری ترمیم: جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست  نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں

یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طورپر نافذالعمل ہوں گی

مزیدخبریں