لاہور:خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کا ڈراپ سین ہوگیا, خلیل الرحمان قمر کی ملزمہ خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہوگئی۔
پولیس نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔مرکزی ملزم حسن رضا ننکانہ اور ملزم رفیق پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی مرکزی کردار اور ویڈیو لیک کرنے والے ملزم حسن رضا سے تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ہنی ٹریپ کیس میں ارگنائز کرائم یونٹ نے حسن شاہ اور ملزم محمد رفیق کو پشاور سے گرفتار کر لیا ہے، مرکزی ملزم حسن رضا کا کہنا ہے کہ عروج اور خلیل الرحمٰن قمر کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی ہے ۔
ویڈیو مٰن دیکھا جا سکتا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر عروج کے ساتھ صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں، ملزم کی جانب سے لیک کی گئی ویڈیو میں خلیل الرحمٰن قمر برہنہ حالت میں دکھائی دے رہے ہیں۔ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی نے کیمرے کی جگہ کا تعین کیا۔لڑکی نے ملزم حسن شاہ کوڈائریکشن دی کہ کیمرہ یہاں لگایا جائے یا وہاں لگایا جائے۔